ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / جموں میں بی جے پی ممبر اسمبلی نے موموز کی فروخت کے خلاف شروع کی مہم، بتایا خاموش قاتل

جموں میں بی جے پی ممبر اسمبلی نے موموز کی فروخت کے خلاف شروع کی مہم، بتایا خاموش قاتل

Fri, 30 Jun 2017 21:43:40    S.O. News Service

جموں،30جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)تبت کی گلیوں سے نکل کر موموز کاشاندارذائقہ پورے ہندوستان میں ا سٹریٹ فوڈ شوقین کودیوانہ بنا رہا ہے۔دہلی میں تو شاید ہی کوئی بازار ہو جہاں موموز نہیں ملتا ہوگا۔جموں کی بات کریں تو یہاں گزشتہ کچھ وقت سے موموز کی بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے موموز بیچنے والوں کی تعداد بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے لیکن بھاپ میں پکنے والے اس موموز کو لے کر جموں میں احتجاج کے سر پھوٹنے لگے ہیں۔یہاں تو اس پر پابندی لگائے جانے کی مانگ کو لے مظاہرے بھی ہو رہے ہیں۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر اسمبلی کی قیادت میں جموں میں مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین موموز کی فروخت پر روک لگانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔بی جے پی کے ایم ایل سی رمیش ارورہ نے قریب 15دن پہلے موموزکے خلاف ایک مہم شروع کی تھی۔ان کا الزام ہے کہ موموز شراب یا کسی اور نشے سے زیادہ خطرناک ہے۔
ممبر اسمبلی کی قیادت میں سینکڑوں لوگ جمع ہوئے۔ان کے ہاتھوں میں موموز کے خلاف نعرے لکھی تختیاں تھیں،کسی پر لکھا تھا ”موموز،سست موت“تو کسی پر ”موموج-خاموش قاتل“، کہیں لکھا تھا ”موج آہستہ آہستہ موت کی طرف“۔
مظاہرین نے جموں کی سڑکوں پر مارچ نکالا اور لوگوں کو موموز کے صحت پر پڑنے والے برے اثر کو لے کر بیدار کیا۔صحت پر موموز کے خطرناک اثرات کے بارے میں بی جے پی ممبر اسمبلی رمیش ارورہ بتاتے ہیں، اجنوموٹو (مونوسوڈیم گلوٹامیٹ) موموزکا ذائقہ بنانے میں استعمال ہوتا ہے، جوکہ صحت کے لئے بہت خطرناک ہے اور یہ کینسر کی وجہ بھی ہو سکتا ہے۔بہت سنگین بیماریوں کے پیچھے اجنوموٹو ہونا پایا گیا ہے۔
 


Share: